مخصوص نشستیں،،،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے پرالیکشن کمیشن نے عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کا کل اور آج سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم کو ہدایت جاری کی گئیں کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ آئے تو اس پر رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ اجلاس میں سیاسی پارٹی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر اور معزز ممبران الیکشن کمیشن کو مسلسل اور بے جا تنقید کا نشانہ بنانے پر کمیشن میں اس کی شدید مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا ۔کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا ۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹر ا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 814
Total Hits : 857179
Who's Online : 7




















