یوم عاشور 10 محرم الحرام ،،، ملتان انتظامیہ ، پولیس و محکمہ شہری دفاع کے رضاکاروں کی شہربھر کے جلوسوں کے ہمراہ بہترین کارکردگی
ملتان: یوم عاشور 10 محرم الحرام کے دوران ملتان انتظامیہ ، پولیس ودیگر محکموں کے ساتھ محکمہ شہری دفاع کے رضاکاروں نے شہربھر کے جلوسوں کے ہمراہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفینس آفیسر فاطمہ خان کی خصوصی ہدایت پر 10 محرم الحرام کےدوران شہربھر اور کینٹ کے جلوسوں اور مجالس عزاء کے ہمراہ چیف انسٹرکٹرز فہیم امداد، عبد القدیر خان ، عمران مظہر کی قیادت میں چوک حرم گیٹ، آستانہ لال شاہ ، دولت گیٹ، شاہ یوسف گردیز، سورج میانی، چوک کمہاراں والا اور کینٹ سمیت علاقوں میں شہری دفاع کے رضاکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے اس دوران تنظیم شہری دفاع کے گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد ، ڈاکٹر مقبول ، کلب عابد خان ، محمدیعقوب، قمرعباس، خادم حسین ، حبیب خان، ملک ابوبکر، کامران علی سمیت نے انسٹرکٹرز کے ہمراہ ڈیوٹیوں کو مانیٹر کیا۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 513
This Month : 14414
This Year : 62250
Total Visit : 167238
Hits Today : 1075
Total Hits : 857440
Who's Online : 6




















