ملتان(صفدربخاری) سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ، ایک اور کمرشل استعمال پکڑ لیا اور پانچ میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے کنکشن کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کے لئے سفارش کردی گئی، ایک صارف اپنا میٹر ٹیمپر کرکے گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، دو صارفین کے میٹر سیل ٹیمپرنگ پر مشکوک پائے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف اپنا میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، اسکا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو  زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج یو ایف جی زبیر گوپانگ  نے کہا ہے کہ گیس چوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔