جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
مظفر گڑھ: جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس سنیپ چیکنگ کے لئے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی، ان کے بھتیجے اور ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔مقدمے کے متن کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1168
Total Hits : 857533
Who's Online : 9




















