صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں مقیم
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے پی ہاؤس میں موجود ہیں۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے انہیں اور صنم جاوید سمیت تمام اہل خانہ کو کے پی ہاؤس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔ ترجمان کے پی ہاؤس یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔ صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1165
Total Hits : 857530
Who's Online : 9




















