پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ،،اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے: اسحاق ڈار
لاہور: وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈارکا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں کیا بلکہ یہ فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین وقانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1146
Total Hits : 857511
Who's Online : 8




















