پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان،،، آئی ایم ایف نے پیشگوئی کردی
اسلام آباد: ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ آئی ایم ایف نے جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔ عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ رپورپ میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کیلئے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔ عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔ رواں سال بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1153
Total Hits : 857518
Who's Online : 9




















