سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس ملتان ان ایکشن، مزید چھ میٹر منقطع، پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں ،، انجینئر راحیل خالد کا عاشورہ روٹس کا معائنہ
ملتان:سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس ان ایکشن، مزید چھ میٹر منقطع کرکے پانچ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف میٹر ریورس کرکے گیس چوری میں ملوث پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کے لئے سفارش کردی گئی، ایک میٹر الٹا لگا ہوا پایا گیا یہ صارف پچھلے سات ماہ سے میٹر الٹا لگا کر گیس سہولت سے لطف اندوز ہو رہا تھا، اسکا میٹر منقطع کرکے چوری شدہ گیس کا والیم ڈالنے کے لئے بلنگ کو کہ دیا گیا، جبکہ میٹر لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ایک صارف کا میٹر کاؤنٹر ٹیمپرنگ پر پایا گیا جس کو منقطع کردیا گیا، تین صارفین کے میٹر سیل نہ ہونے کی بنا مشکوک پائے گئے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے اور میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کی وجہ سے پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کر دیئے گئے۔
اسکے علاؤہ سوئی گیس کے عاشورہ کے متعلق فوکل پرسن انجینئر راحیل خالد نے ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، خاص طور پر شہر عاشورہ کے جلوس کے روٹس کو بھی چیک کیا گیا، سوئی گیس کی تنصیبات کو محفوظ قرار دے دیا۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1153
Total Hits : 857518
Who's Online : 9




















