لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلےکو فاشزم قرار دیدیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم کی مثال ہے،جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں،اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی،صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔