ملتان(صفدربخاری سے) سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کاروائیاں مزید سات گیس چور پکڑ لئے، میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے اپنا میٹر الٹا لگایا ہوا تھا جسے منقطع کردیا گیا، ایک صارف اپنا میٹر ریورس کرکے گیس چوری کرنے میں مصروف تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کے میٹر سیل ٹیمپرنگ پر منقطع کئے گئے ، دو صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کئے گئے، آج ایک صارف میٹر نان بلنگ پر منقطع کیا گیا، کل سات میٹروں کو مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ٹاسک فورس کی کمرشل ٹیم نے آج مزید پانچ کمرشل صارفین کو بھی چیک کیا، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، عاشورہ کے متلعق محکمہ سوئی گیس کے روٹ کلئیر فوکل پرسن انجینئر راحیل خالد نے کہا کہ عاشورہ کے تمام روٹ کلئیر کردیئے گئے ہیں ، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تیار اور اسٹینڈ بائی ہیں۔