سوئی گیس ٹاسک نے ایک اور کمرشل استعمال پکڑ لیا ،، سات میٹرمزید منقطع
bbc news urdu نے Sunday، 14 July 2024 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، سات میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق تین میٹر سیل ٹیمپر ہونے کہ وجہ سے مشکوک پائے گئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، جبکہ تین میٹروں کے کاؤنٹر ٹیمپر پائے گئے مشکوک ہونے کی وجہ سے تینوں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، جبکہ آج پھر ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کمرشل استعمال کی وجہ سے اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، تمام سات کے سات میٹر مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اسکے علاؤہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں آٹھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج آپریشنز نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایت کو بروقت حل کیا جائے کیونکہ صارفین کی تسلی اولین ترجیح ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 513
This Month : 14420
This Year : 62256
Total Visit : 167244
Hits Today : 1216
Total Hits : 857581
Who's Online : 5




















