ملتان :  ضلعی ممبرامن کمیٹی وممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے 6محرم کے مرکزی جلوس ایف جی سکول نمبر1 کینٹ سے برآمد کرتے ہوئے کہا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور شہداء کربلا کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے وطن عزیز میں امن و امان کے حوالہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے امام عالی مقام کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے مل کردار ادا کرنا چاہیے جلوس ایف جی سکول نمبر1 کینٹ سے لائسنسدار تنویرعباس، ممبران امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، غضنفرملک ، سلیم احمد، انچارج سیکورٹی مظہرڈوگرکی کی قیادت میں برآمد کیاگیا اور حسب روایت مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کاشانہ شبیر کینٹ پر اختتام پذیر ہوا ۔