سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف وہاڑی چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ
ملتان : امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری زاھد مسعود چوھدری ، ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق ، ضلعی صدر رانا عمر گل نے کی جبکہ مظاہرے میں ضلعی سرپرست اعلی ملک محمد شہباز ،صدر ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ توفیق شہزاد عرف ٹونی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر زاھد مسعود چوھدری اور صوفی محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان پہلے ہی بحرانوں کا شکار ہے اور معاشی طور پر مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے اج عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ جس کی وجہ سے مزید بحران پیدا ہوں کیونکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مزید معاشی بحران پیدا ہو گا جس جماعت کے کارکنوں نے 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کئے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے جس پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں کیونکہ پاک فوج کے جوانوں کی ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انہیں تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا اسی لیے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ملک و قوم کو مزید بحرانوں میں مبتلا نہ کیا جائے کہ جس کی وجہ سے عوام مزید سیاسی و معاشی عدم استحکام میں مبتلا ہوں اور ملک و قوم دشمن قوتوں کو مذموم کاروائیوں کا موقع ملے۔







































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 513
This Month : 14420
This Year : 62256
Total Visit : 167244
Hits Today : 1216
Total Hits : 857581
Who's Online : 5




















