سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی زبردست کاروائی،، گیارہ میٹر منقطع، پانچ ربڑ پائپ اتروا دیئے
ملتان : سوئی گیس ٹاسک فورس کی زبردست کاروائی، گیارہ میٹر منقطع پانچ ربڑ پائپ اتروا دیئے، تفصیلات کے مطابق تین صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر پر پائے گئے،انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، دو صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف کے میٹر کی اپر باڈی ٹوٹی ہوئی تھے جسے میجک لگا کر جوڑا ہوا تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا جبکہ اسکے میٹر کی سیلیں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں اس لئے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور ان لیکج کی مد میں محکمہ کو نقصان ہورہا تھا اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، سمیجہ آباد کپڑا مارکیٹ میں ایک صارف عرصہ دراز سے کمرشل استعمال کررہا تھا جس کا کاروبار ٹاپ ٹیسٹ کے نام سے تھا ، اس صارف کی پچھلے تین دن سے نگرانی جاری تھی، آج موقع پر کمرشل استعمال دیکھ کر میٹر منقطع کردیا گیا، اس صارف نے میٹر واپس لگوانے کے لئے بہت پریشر بھی ڈلوایا ہے، بہرحال میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو فکس فٹنگ کے بجائے ربڑ استعمال کررہے تھے انکے ربڑ پائپ اتروا کر فکس فٹنگ کروائی گئی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ہم گورنمنٹ ملازم ہیں اور گیس چور قومی مجرم ، لہذا کوئی پریشر ڈال کر ہمیں ہمارے کام سے مت روکے، گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1168
Total Hits : 857533
Who's Online : 9




















