ملتان : سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی صبح و شام کاروائیاں جاری، سات میٹر منقطع کرکے چھ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 13510R میں ایک صارف نے اپنی سروس شفٹ کی ہوئی تھی جبکہ شفٹنگ کے لئے جی آئی پائپ استعمال کیا گیا تھا جس کی کوٹنگ اتر چکی تھی، اور اسکی وجہ سے گیس لیک بھی ہورہی تھی، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، جبکہ وہیں سے ایک نان بلنگ صارف کا میٹر بھی منقطع کیا گیا، ایک صارف کا میٹر سیل ٹیمپر پر منقطع کیا گیا، چار صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپر ہونے کی وجہ سے منقطع کئے گئے، یہ چاروں میٹر مشکوک پائے گئے اور مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اسکے علاؤہ ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے کے جرم میں چھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، چار صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور لگائے ہوئے تھے انکو اوگرا اسٹینڈرڈ کے مطابق سروس کے اوپر منتقل کروا دیا گیا، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور قومی مجرم ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں برتنی چاہئے۔