جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوانوں کی شہادت،،،ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: رانا اصغر
ملتان : آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن کے صدر رانا اصغر کا 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے والے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ رانا اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور سپاہی زین علی نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا، اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہو گئے، شہادت پانے والے 24 سالہ زین علی کا تعلق بہاولنگر اور 30 سالہ اسد اللہ کا تعلق مٹیاری جبکہ 28 سالہ محمد سفیان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں








































Visit Today : 196
Visit Yesterday : 513
This Month : 14419
This Year : 62255
Total Visit : 167243
Hits Today : 1199
Total Hits : 857564
Who's Online : 4




















