سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی کاروائی،،،شجاعباد میں گیس ڈائریکٹ استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج
ملتان : سوئی گیس ٹاسک فورس نےکاروائی کرتے ہوئے آج جھکڑ بستی سکندر آباد شجاعباد سے گیس ڈائریکٹ استعمال پر پرچہ کٹوا دیا، آٹھ میٹر منقطع کیئے اور چالیس ہزار کی ریکوری بھی کروا دی، تفصیلات کے مطابق تین صارفین کے میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کئے گئے، چار صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر اور کاؤنٹر ٹیمپر پر منقطع کئے گئے ، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور مارکیٹ کے پائپ کے ذریعے منتقل کیا ہوا تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، اس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، ٹیمپر میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، جکھڑ بستی سکندرآباد شجاعباد میں ایک صارف جس کا میٹر پندرہ روز پہلے منقطع ہوا تھا ڈائیریکٹ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا جس پر انچارج شجاعباد عثمان حبیب نے ایف آئی آر کٹوا دی، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی ٹیم نے ملتان میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن بھی اتروا دی گئیں، ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے چالیس ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ آج منقطع شدہ میٹروں کی واپسی کے لئے بے تحاشہ پریشر تھا مگر جنرل منیجر کی ہدایات کے مطابق کسی بھی پریشر کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا گیا۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1165
Total Hits : 857530
Who's Online : 9




















