محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی ٹیکس وصولی میں صوبہ بھر میں نمایاں پوزیشن
ملتان(صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان نے حکومت پنجاب کی جانب سے مالی سال24/ 2023ء کے لیئے مقررہ ٹیکس اہداف کی وصولی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق محکمہ نے مالی سال24/ 2023ء کے دوران مقررہ ٹیکس اہداف 1 ارب 99 کروڑ 87 لاکھ 54 ہزار کے مقابلے میں 1 ارب 91 کروڑ 98 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کرکے صوبہ بھر میں نمایاں رہا ہے رپورٹ کے مطابق مقررہ پراپرٹی ٹیکس 79 کروڑ 25 لاکھ 14 ہزار روپے کے مقابلے میں 79 کروڑ 62 لاکھ 48 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو مقررہ ہدف سے زائد ہیں اسی طرح ایکسائز برانچ کے مقررہ ہدف 9 کروڑ 70 لاکھ 47 ہزار کے مقابلے میں 10 کروڑ 45 لاکھ 82 ہزار روپے کی وصولی ہوئی ہے جو 107 فیصد ہے جبکہ موٹر برانچ کے مقررہ ہدف 1 ارب 1 کروڑ 95 لاکھ 34 ہزار کے مقابلے میں 94 کروڑ 29 لاکھ 32 ہزار روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی ہے جبکہ پروفیشنل ٹیکس کے مقررہ ہدف 6 کروڑ 23 لاکھ 55 ہزار کے مقابل 5 کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے جو محکمہ کے مجموعی ٹیکس اہداف کا 96 فیصد ہے اس ضمن میں سینئر ٹیکسیشن آفیسر و ایڈمن خالد حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی جانب سے مقررہ ٹیکس اہداف کا حصول یقینی طور پر ایک بہتر ٹیم ورک کے مرہونء منت ہے جس میں ای ٹی اوز شیخ محمد عارف، عبدالمجید قریشی اور جام محمد ارشد کی کاوشوں اور ایکسائز انسپکٹرز و دیگر عملہ کی دن رات کی محنت کا ثمر شامل ہے علاوہ ازیں موٹر برانچ کی چیکنگ ٹیموں نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان کی بزنس کمیونٹی نے ٹیکس وصولیوں میں محکمہ سے بھرپور تعاون کیا ہے اور امید ہے کہ بزنس کمیونٹی اور محکمہ ایکسائز کے اس باہمی تعلق و تعاون کا سلسلہ رواں سال کی ٹیکس کلیکشن میں بھی جاری رہے گا،







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1170
Total Hits : 857535
Who's Online : 8




















