جماعت اسلامی کا 12جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر،،اب دھرنا 26جولائی کو ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
لاہور:جماعت اسلامی نے 12جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب جماعت اسلامی کا دھرنا 26جولائی کو ہوگا،ان کاکہناتھا کہ دھرنے کی کال کے بعد علما ءکرام نے ہم سے رابطہ کیا، علما ءکرام نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں،مشورہ دیا گیا کہ دھرنے کو عاشورہ سے آگے لے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عاشورہ کے فوری بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جاؤں گا، وکلاء اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کریں گے،26تاریخ کے دھرنے میں پاکستان بھر سے جلوس چلیں گے،قافلے 24تاریخ سے اسلام آباد کیخلاف چلنا شروع ہوں گے،دھرنے کیلئے ہم پورا چارٹر آف ڈیمانڈ بنا رہے ہیں، سلیب سسٹم میں زیادتی اور ظلم کو ختم ہونا چاہیے،مفاد پرست لوگ حکومتوں میں شامل ہو کر خود کو محفوظ کر لیتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اس وقت بالکل تیار بیٹھے ہیں،اب میدان سجے گا، عاشورہ کی وجہ سے تاخیر کی ہے،حکومت کا کام ہے کہ وہ جمہوری آزادی فراہم کرے، ہمیں لوگوں کیلئے ریلیف لے کر آنا ہے،یہ بڑے اور طاقتور لوگوں کو نہیں پکڑ سکتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہمارا 26جولائی کو دھرنا تاریخی ہوگا، دھرنا پوری قوت کے ساتھ ہوگا، اور عوام کو ریلیف ملے گا، ہمارادھرنوں کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1171
Total Hits : 857536
Who's Online : 8




















