بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور ،مہنگائی کے خلاف تاجروں کا راولپنڈی کے فوارہ چوک پر احتجاج
راولپنڈی: ٹیکسسز کی بھرمار، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور مہنگائی کے خلاف تاجروں نے راولپنڈی کے فوارہ چوک پر احتجاج کیا اور آئی پی پیز معاہدے فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شکرا نے بجلی سستی اور بلوں میں لگائے گئے ٹیکسسز واپس لینے اور اشرافیہ کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تاجروں کے احتجاج کے باعث فوارہ چوک سے ہملٹن روڈ جانب جانے والا راستے پر ٹریفک معطل رہی۔ شرجیل میر کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری طور ہر منسوخ کیا جائے، بجلی کا فی یونٹ 10 روپے میں دیا جائے اور 300 یونٹ 2 ماہ کے لیے فری دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو چلانے کے لیے فی یونٹ 5 روپے میں دیا جائے، آٹے اور کھانے پیسے کی اشیاء پر سیلز ٹیکس برداشت نہیں کریں گے پارلیمنٹرینز سے کہتا ہوں کہ اپنے تمام اخراجات صفر کر دیں کیونکہ ہمارا اگلا لائحہ عمل بہت خطرناک ہو گا، اگر ایک ماہ کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے پورے راولپنڈی میں فیملیز کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔ شرجیل میر کا کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں سے کہتا ہوں کہ یہ 24 کروڑ پاکستانی کا ملک ہے عوام کے حقوق کا سب کو تحفظ کرنا ہوگا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا یے۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 513
This Month : 14417
This Year : 62253
Total Visit : 167241
Hits Today : 1157
Total Hits : 857522
Who's Online : 9




















