سوئی گیس ٹاسک فورس کی آج کی کاروائی، گیارہ میٹر منقطع، چار ایکسٹینشن اتروا دیں
bbc news urdu نے Wednesday، 10 July 2024 کو شائع کیا.
ملتان : سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کاروائی، مزید گیارہ میٹر منقطع کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سروس سے دور پایا گیا جو کہ صارف نے خود ہی منتقل کیا ہوا تھا، اس لئے میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر لگے ہوئے پائے گئے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے پایا گیا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، سات صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر ہونے کی وجہ سے مشکوک پائے گئے جن کے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ایک سے زائد گھروں میں گیس استعمال کی وجہ سے چار ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ پانچ کمرشل صارفین کو بھی چیک کیا گیا جن کے کاروبار اور پریشر کو قانون کے مطابق پایا گیا،
ٹیگز:-







































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 513
This Month : 14420
This Year : 62256
Total Visit : 167244
Hits Today : 1258
Total Hits : 857623
Who's Online : 4




















