ملتان: سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید آٹھ میٹر منقطع، میٹر سروس سے دور لگے ہونے پر سات صارفین کو وارننگ، تفصیلات کے مطابق چار صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، دو صارفین نے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے انکے میٹر منقطع کردیئے گئے، ایک صارف جو کہ کمپریسر مشین کے ذریعے گیس کھینچنے میں ملوث تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر مشکوک تھا اور اس نے تین کوارٹروں میں گیس دی ہوئی تھی، اسکا میٹر ایکسٹینشن کی بنا پر منقطع کردیا گیا، اسکے علاؤہ آج تین صارفین کے میٹر سروس پر واپس منتقل کروائے گئے،ایک تنگ گلی میں سات صارفین نے میٹر گلی کی نکڑ کے بجائے اپنے گھروں پر لگوائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہورہا ہے، صارفین کو تین دن کا وقت دیا گیا کہ اپنی فٹنگ سروس تک کروا لیں تاکہ میٹر سروس پر منتقل کئے جاسکیں، ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دینے کے جرم میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، کمرشل ٹیم نے پانچ منقطع شدہ صارفین کو چیک کیا، جو گیس کے علاؤہ ذرائع سے کاروبار کررہے تھے، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ بےشک پرانے کنکشن ہیں مگر میٹر کو سروس کے اوپر ہی فٹ ہونا چاہئے، صارفین اپنے میٹر سروس پر شفٹ کروا لیں بصورت دیگر میٹر منقطع کردیں گے۔