ملتان : صدراذان ہیومن رائٹس کمیشن ملتان و چیف کوآرڈینیٹر ہیلپرزبزنس فورم غضنفرملک نے اپنے بیان میں کہا تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے لیکن اس کے برعکس ملتان کینٹ کے پسماندہ علاقے اولڈ کینٹ میں شہریوں کیلئے پانی سنجیدہ ترین مسئلہ بنا ہوا شدید گرمی میں پانی کی فراہمی کے معاملہ پر شہری شدید اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں تھوڑی دیر کے لیے پانی کی فراہمی کے دوران پریشر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو مجبوراً ملتان سٹی کے علاقہ سے پانی لینے جانا پڑتا ہے اسی طرح عرصہ دراز سے سٹریٹ لائٹس کو جان بوجھ کر بند اور خراب کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے شہریوں اور تاجروں کی جانب سے سنجیدہ مسائل کی نشان دہی کی گئی مگر جواب میں مسائل حل کرنے کی بجائے فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخادیا جاتا ہے حالانکہ جون 2024 کےدوران اولڈ کینٹ کے شہریوں سے ریکارڈ کروڑوں روپے کا ریونیو وصول کیا گیا ہے کور کمانڈر ملتان اور پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ و کینٹونمنٹ ایگزیکٹو سے اپیل کرتے ہیں کینٹونمنٹ شہریوں اور ٹیکس گزار تاجر طبقے کے درپیش سنجیدہ مسائل حل کرائے جائیں۔