سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید میٹرز منقطع
bbc news urdu نے Monday، 8 July 2024 کو شائع کیا.
ملتان: سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ، مزید سات میٹر منقطع کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے میٹر الٹا لگایا ہوا تھا، ٹاسک فورس نے میٹر منقطع کردیا ، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا اسکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، پانچ صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ چھ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، ٹاسک فورس کی کمرشل ٹیم نے پانچ صارفین کو چیک کیا، انکے علاؤہ دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے جنکے میٹروں کو سروس پر منتقل کروایا گیا،
ٹیگز:-







































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 513
This Month : 14420
This Year : 62256
Total Visit : 167244
Hits Today : 1225
Total Hits : 857590
Who's Online : 4




















