ملتان: سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کا ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن 12 میٹر منقطع، چھ ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق چار میٹر سروس سے دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، دو صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، دو صارفین نے اپنے میٹر ریورس کئے ہوئے تھے اس لئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے گلی کراس کرکے ایکسٹینشن دی ہوئی تھی اور وہ کمپریسر بھی استعمال کررہا تھا اس لئے اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر الٹا لگا ہوا پایا گیا اسکو بھی منقطع کردیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں سے کمپریسر استعمال پر دو میٹر منقطع کئے گئے، اسکے علاؤہ چھ صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، تین صارفین کے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے، سروس سے دور ہونے کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد نقصان کا سامنا تھا، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ٹیموں کے مکمل ہونے سے کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ گیس چوروں کی اطلاع 1199 پر دیں دیں نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔