ملتان : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 7 جولائی بروز اتوار ملتان پہنچیں گے ۔ راؤ اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے صوبائی مرکز سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 7 جولائی اتوار کو صوبائی مرکز جماعت اسلامی جنوبی پنجاب پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ میں خصوصی شرکت کریں گے اور 12 جولائی کو ظالمانہ ٹیکسز اور بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے حافظ نعیم الرحمان اتوار کی شام لیہ میں الخدمت ہسپتال کی تقریب افتتاح سے خطاب کریں گے