ملتان : مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر ملک زاہد اعوان ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور ظفراقبال خان نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیرف ، ٹیکسز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اعوان چوک کینٹ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے حکمران بےحس ہوچکے ہیں ایک ماہ میں تین مرتبہ بجلی نرخوں میں اضافہ نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچا دیے ہیں آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں اشرافیہ اور حکمرانوں ، بیوروکریسی کی مراعات میں اضافہ جبکہ سفید پوش طبقہ اور چھوٹے تاجروں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے کینٹونمنٹ تاجر برادری آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا آغاز کررہی ہے صدرمملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکمران جماعتوں کا کردار زومعنی اور قابل مذمت ہے حکمرانوں نے ظالمانہ پالیسیاں واپس لے کر عوام کو ریلیف نہ دیا تو تاجر اور شہری احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے احتجاجی مظاہرے کےدوران ظفراقبال خان ، اختر حسین ، بلال احمد، باسط توقیر انصاری ، ملک عامر اعوان ، شیخ محمد شفیق، نسیم بیگ، شیخ رضوان ، تحسین احمد، شاہدجاوید ودیگرنے بھی خطاب کیا۔