رحیم یار خان (موضع بہادرپور کےرہائشی یعقوب نیازی نےاپنی زمین کو سیراب کرنےاورپانی چوری کرکے بیچنےکےلیے حامد مائنرمیں ایکسیویٹرمشین کےذریعے غیر قانونی کٹ لگا کر پائپ ڈال دیا  ہائی وے کی پختہ روڈ بھی  اکھاڑ ڈالی مقامی زمینداروں نےمنع کیا تو اس نےکہاکہ  میراکوئی کچھ  نہیں  بگاڑ سکتا میں جوچاہےکرتا پھروں میں بہت اثرورسوخ والابندہ ہوں میری اوپرتک پہنچ ہےمحکمہ انہارافسران کوپتہ چلا تو وہ موقع پرپہنچ گئے جنکو دیکھتےہوئےملزم موقع سےفرارہوگیا تا ہم محکمہ انہارکےافسران نےکھودے گئےکٹ کودوبارہ مٹی سےپرکردیاایس ڈی اوانہارشفیق الرحمان نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ ملزم کیخلاف ایف آئی آرکےاندراج کےلیے  تھانہ رکن پورمیں درخواست دے دی گئی ملزم کوغیر قانونی اقدام کےنتیجےمیں سخت سےسخت سزادی جائیگی بتایا گیا ہےکہ ملزم نہرکےدرختوں کی چوری میں بھی مبینہ طورپرملوٹ ہے