آئی ایم ایف کی ہدایات اور شرائط پر ترتیب دیا بجٹ مسترد کرتے ہیں: عہد آرگنائزیشن
ملتان (صفدربخاری سے) حالیہ بجٹ 2024.2025 کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس بجٹ کو مزدور اور عوام دشمن قرار دیا ہے موجودہ حکومت نے IMF کی ہدایات اور شرائط پر جو بجٹ ترتیب دیا ہے وہ مکمل طور پر پاکستانی عوام اور محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم عہد آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والی پریس کانفرنس میں عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقصیٰ ہاشمی ، مزدور لیڈرز مصور نقوی ، دلاور عباس صدیقی ، جواد علی خان، خلیل ہاشمی ، مختار حسین سومرو ، بھٹہ یونین کے ممتاز حسین ، ملک اسلم لابر ، محمد عمران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منہگائی ، بےروزگاری عروج پر ہے اور حکومت نے جو عارضی طور پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کیا ہے اس سے کہیں زیادہ منہگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے آج تک حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق بھٹوں پر کام کرنے والوں کو کم از کم اجرت پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا نہ ہی بھٹہ پر کام کرنے والوں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کا اجراء ہو سکا ہے جس کی وجہ سے وہ بنیادی سہولیات سے محرومی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور نہ ہی ورکرز کی رجسٹریشن ہو رہی ہے سرکاری ادارے اپنا کام ٹھیک طریقے سے انجام دینے سے قاصر ہو چکے ہیں آج بھی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے بھٹہ مزدوروں کو ایک ہزار اینٹ بنانے پر اجرت 800 سے ایک ہزار روپے دی جا رہی ہے جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہا ہے حکومت وقت کو اس پر فوری توجہ دینا چائیے ملک کے سب سے بےبس اور غریب طبقے کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے







































Visit Today : 222
Visit Yesterday : 513
This Month : 14445
This Year : 62281
Total Visit : 167269
Hits Today : 1673
Total Hits : 858038
Who's Online : 9




















