راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،دوران آپریشن فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔