ملتان(صفدربخاری سے) الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ملتان کے مرکزی صدر ملک عامر علی وینس نے ضمنی الیکشن 2024 این اے 148 میں اپنے تمام دوستوں کے ہمراہ سید علی قاسم گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا،مزید ملک عامر وینس نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی محسن جنوبی پنجاب ہیں اور انہوں نے جتنے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام کروائے بالخصوص اولیاء اللہ ملتان شہر میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے اس کئ بھی مثال نہیں ملتی اور ہم ملتان کی غیور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ 19 مئی کو فرزند سرائیکستان سید علی قاسم گیلانی کو کامیاب کرائیں