مظفر آباد: مظفر آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ تقریر کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔  مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی سے نااہل کردیا، عدالت سے متعلق بیانات پر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قراردےدیا گیا،مظفرآباد ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو سزاسنائی،وزیراعظم آزادکشمیر کو ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی ۔ عدالت نے توہین عدالت کیس کی پہلی ہی سماعت پر انہیں عہدے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے اسلام آباد میں ویلفیئر آگنائزیشن کی تقریب میں متنازعہ تقریر کی تھی ،سردارتنویر الیاس کاکہناتھا کہ ہم کام کرناچاہتے ہیں مگر عدالت سٹے پر سٹے دیئے جا رہی ہیں،ہم کوئی پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس پر حکم امتناعی آ جاتا ہے،سردار تنویر الیاس کا مزید کہناتھا کہ سڑک چلتے لوگوں کو بلا کر سٹے دیا جاتا ہے، ان کا یہ جملہ بار بار کوٹ بھی ہوا ”میں ججز کا دھواں نکالوں گا“