ماسکو: روسی خلانوردوں نے امریکا کے زیرِ انتظام عالمی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں مزید دراڑوں کا انکشاف کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دراڑیں اور بھی زیادہ ہوسکتی ہیں۔یہ دراڑیں ’آئی ایس ایس‘ کے سب سے پرانے ماڈیول ’زاریا‘ میں نمودار ہوئی ہیں۔ مارچ 2021 کے دوران اسی ماڈیول کی بیرونی سطح پر کچھ باریک دراڑوں کا پتا چلا تھا جنہیں خلائی اسٹیشن میں مقیم خلا نوردوں نے بند کردیا تھا۔کارگو ماڈیول ’زاریا‘ عالمی خلائی اسٹیشن کے اُن اوّلین حصوں میں شامل ہے جنہیں 1998 کے دوران خلاء میں پہنچا کر اس کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔ یہ ماڈیول روس کا تیار کردہ ہے جسے مدار میں پہنچے ہوئے آج 23 سال ہوچکے ہیں