اسلام آباد :  اس سال کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی درمیانی رات کو ہوگا جو پاکستان سمیت ایشیا کے متعدد ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس کے ڈائریکٹر  جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہو گا، جزوی چاند گرہن 10 بج کر 22 منٹ پر مکمل ہو گا، جس کا اختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بج کر 31 منٹ پر ہو گا۔  انہوں نے کہاکہ یہ چاند گرہن پینمبرل گرہن ہے، اس طرح کے گرہن کا اثر بہت زیادہ نہیں نظر آتا، زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی کوور کرتا ہے، اس قسم کے چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، چاند پر صرف ہلکی سی پرچھائی پڑتی نظر آتی ہے۔  چاند گرہن پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، ایران، عراق،متحدہ عرب امارات، روس، چین اورچین میں دیکھا جاسکے گا جبکہ یورپ کے کچھ علاقوں کے رہائشی بھی جاند گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔