علی پور ( سمیع خان سے ) تھرمل بائی پاس پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی وقوعہ پر گہرے افسوس کا اظہار ، ڈی پی او مظفر گڑھ کا بھی اظہار افسوس ، پولیس ٹیمیں کاروائی میں مصروف ، صحافی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق مقامی صحافی مہر اشفاق حسین سیال آج صبح گھر سے روانہ ہوئے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس کے مقام پر روکنے کے بعد گولیاں مار دیں ، اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے ، صحافی مہر اشفاق سیال قومی اخبار خبریں سے منسلک تھے ، صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزہراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مقامی صحافی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، ڈی پی او مظفر گڑھ نے بھی وقوعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ، مقامی صحافی کے قتل پر ضلع مظفر گڑھ سمیت علی پور کی صحافتی برادری بھی سراپا احتجاج ہے ، صحافی تنظیموں نے حکومت سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہر اشفاق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے