لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی ۔  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنا ئے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 168رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔شاہین آفریدی نے تباہ کن باولنگ کراتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بیٹرز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہے ، پہلے صائم ایوب صرف پانچ سکور بنا کر آوٹ ہوئے تو اس کے بعدعثمان خان 31رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ پاکستان کی جانب سے تیسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جوسکور بنا کر پویلین لوٹے۔اس کے بعد افتخار احمد 6اور فخر زمان 43رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودی ، جیمز نیشم، ولیم ، بین سیر اور زکرے فوکس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 168سکور بنا کر آوٹ ہو گئی۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل4،مائیکل بریس ویل 23، مارک چیپمین 12، کول میکونچی 1، جیمز نیشم 16، ٹم سیفرٹ 52 اور زکرے فوکس بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے۔پاکستان شاہین آفریدی نے چار، اسامہ میر نے 2جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔