ملتان میں ایک اور باٹاشوز سٹو ر کا شاندار افتتاح،،، ہمارا ماٹو ہے کہ پاکستان کے طول وعرض پر پہنچ کرصارفین کی خدمت کریں: سلمان جاوید بٹ
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان شوز انڈسٹری کا بڑ انام باٹا پاکستان کی ممتاز آباد وہاڑی روڈاولڈ کوکا کولا فیکٹری پرنیو باٹاشوز سٹو ر کا شاندار افتتاح ہو گیا افتتاحی تقریب میں جی ایم فر نچائز باٹا پاکستان سلمان جاوید بٹ ا پریشن مینجر علی عابد ایریا مینجر ساؤتھ محمد سا جد مایہ ناز بزنس مین ہمایوں لغاری اور سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،میاں محمد رزاق ودیگر سیاسی سماجی شخصیات تاجروں نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر شاندار افتتاح کیا اس موقع پر جی ایم فرنچائز باٹا پاکستان سلمان جاوید بٹ نے شوز سٹور کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باٹا پاکستان میں کونے کونے میں صارفین کی خدمت کررہا ہے ہمارا ماٹو ہی یہی ہے کہ پاکستان کے طول وعرض پر پہنچ کرصارفین کی خدمت کرنی ہے اور ان تک باٹا کی اعلی معیاری مصنوعات پہنچانی ہیں پاکستان بھر میں باٹا کے 550سے ذائد سٹور عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں اسی سلسلہ میں آج کے سٹور کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے ممتاز آباد سمیت گردونواح کے شہریوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ سٹور پر عالمی معیار کے دیدہ زیب کمفرٹ جوتے فیملی کے ہر ممبر کے لیے میسر ہیں عیدالفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے باٹا پاکستان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں اور اس سلسلہ میں 20فیصد ڈسکاؤنٹ آفر کی گئی ہے۔باٹا پاکستان میں گزشتہ 75سالوں سے اور عالمی سطح پر 130سالوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے








































Visit Today : 222
Visit Yesterday : 581
This Month : 12454
This Year : 60290
Total Visit : 165278
Hits Today : 1515
Total Hits : 830312
Who's Online : 4




















