حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے مرکزی امیر منتخب ہو گئے
لاہور: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹےمرکزی امیر منتخب ہو گئے ۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے امیر کے انتخاب کے لئے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے خفیہ ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لےکر امیر منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ نئے امیر کے انتخاب کے لئے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے ارکان کی رہنمائی کے لئے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔ اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لئے اپنی رائے دے سکتے تھے۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر رہ چکے ہیں۔







































Visit Today : 287
Visit Yesterday : 581
This Month : 12519
This Year : 60355
Total Visit : 165343
Hits Today : 3966
Total Hits : 832763
Who's Online : 4




















