اسلام آباد: سینیٹ کی 19نشستوں پرانتخابات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار 222ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے راجہ انصر محمود 81ووٹ لے سکے ، پولنگ کا وقت ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ کی 12، پنجاب کی 5اور اسلام آباد کی سینیٹ کی 2نشستوں پر ووٹنگ ہوئی،سینیٹ انتخابات کیلئے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا۔سندھ سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا،پیپلزپارٹی کے تمام 117ممبران نے ووٹ کاسٹ کرلیا،ایم کیو ایم کے 37اراکین نے ووٹ کاسٹ کرلیا،سندھ اسمبلی میں ٹوٹل ووٹ 164ہیں،سنی اتحاد کونسل کے 9اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔