پنجاب میں ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پائیدار زرعی ترقی کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی:سیکرٹری زراعت پنجاب
ملتان (صفدربخاری سے) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو سے ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کی سینئر ریسورسز سپشلسٹ نوریکو سائٹو(Noriko Sato)نے وفد کے ہمراہ زراعت ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں پائیدار زرعی ترقی کے منصوبہ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب میں ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پائیدار زرعی ترقی کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی منصوبے میں تجویز کردہ تمام مداخلات(Interventions)نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔منصوبے کے تحت 70 فیصد سے زائد کی فنڈنگ فارم میکانائزیشن پر ہو گی۔چھوٹے کاشتکار صرف سروس پروائیڈرز کے ذریعے جدید فارم مشینری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جہاں ماہرین مشینوں کی درآمد،خرید، معیار اور کارکردگی کے بارے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ملاقات کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب نے منصوبہ کی ٹائم لائن اور ڈاکو منٹ کی تیاری کم سے کم دورانیہ میں مکمل کرنے کی ہدایات کیں تاکہ اس پر جلد کام شروع ہو سکے۔اس موقع پر ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کی سنئیر ریسورس سپشلسٹ نوریکو سائٹو نے کہا کہ پائیدار زراعت کیلئے جاپانی حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔100 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے 2025 ء کے دوران پنجاب میں پائیدار زراعت کے تحت کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ میکانائزیشن کیلئے کلائمیٹ سمارٹ زرعی مشینری کی تقسیم سروس پروائیڈرز کے ذریعے کی جائے گی۔مشینری کی جانچ پڑتال کیلئے سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔جدید مشینری کے استعمال سے زیادہ تر چھوٹے کاشتکار استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ) کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیراحمد سہیل،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں و دیگر افسران بھی شریک تھے۔






































Visit Today : 339
Visit Yesterday : 485
This Month : 13056
This Year : 60892
Total Visit : 165880
Hits Today : 2183
Total Hits : 842324
Who's Online : 3




















