سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان: منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے تمام ریکوری افسران کو دیئے جانے والے ٹاسک اور کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے تمام ریکوری اور انجینئرنگ افسران کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ 03ایام میں فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی اس دوران تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس کی پراگریس جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ 03ایام میں 93 لاکھ18ہزار روپے کی وصولی کرنے341 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام نے لیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد، عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹر ز شریک تھے انہوں نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور اپریل کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔







































Visit Today : 405
Visit Yesterday : 485
This Month : 13122
This Year : 60958
Total Visit : 165946
Hits Today : 2798
Total Hits : 842939
Who's Online : 5




















