ملتان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر حفیظ انور انتقال فرما گئے، اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّا اِلَیہ رَاجِعُون
bbc news urdu نے Monday، 1 April 2024 کو شائع کیا.
ملتان (صفدر بخاری سے)معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر حفیظ انورآج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّا اِلَیہ رَاجِعُون
وہ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے ناظم رہے،اسلامی جمعیت طلبہ نے انہوں نے تحریکی فکر اور شخصیت میں ڈھالا۔
بنیادی طور پر وہ دعوت وتربیت کے آدمی تھے۔جس فرد سے ملتے کوشش کرتے کہ اُسے تحریک کے قریب لے آئیں۔اسے اپنا ہدف بناتے، لٹریچر پڑھاتے اور تحریکی بنا کر چھوڑتے۔ مجھے اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ وابستہ کرنے میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ ان کی زندگی روشنِ چراغ کی مانند تھی،وہ کھرے اور صاف ستھرے کر دار واخلاق کے مالک تھے۔ان کی ذاتی اور اجتماعی زندگی قابل قدر اور مثالی رہی،تحریک ان کی زندگی میں ترجیح اوّل اور اوڑھنا بچھونا رہی،وہ خود ہی نہیں انکی پوری فیملی تحریک کی جدوجہد میں ہمیشہ سرگرم رہی یہی ان کا امتیاز تھا۔
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے،درجات بلندکرے۔اور اعلی علیین سے نوازے آمین
ٹیگز:-






































Visit Today : 62
Visit Yesterday : 440
This Month : 13219
This Year : 61055
Total Visit : 166043
Hits Today : 602
Total Hits : 844111
Who's Online : 11




















