حکومت کا بڑا اقدام، پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس ختم
اسلام آباد : حکومت نے پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیئے جانیوالے فری یونٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیئے جانے والے فری یونٹس ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا مطالبہ تھا جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اس اہم اقدام کا اعزاز موجودہ حکومت کو عطا کیا ہے۔ ان شاء اللّٰہ ہر وہ اقدام ضرور کریں گے جو ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ہو۔









































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 608
This Month : 9589
This Year : 57425
Total Visit : 162413
Hits Today : 6372
Total Hits : 779528
Who's Online : 4






















