پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سرائیکستان نوجوان تحریک کا ملتان میں مظاہرہ
ملتان : انڈیا نے اب اگر کوئی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ مل کر دہلی تک فتح کر لے گی۔مہر مظہر کات۔گزشتہ روز پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نےخانیوال روڑ بند کر کے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ ہماری پاک فوج نے بھارت ،اسرائیل،افغانستان گٹھ جوڑ کو پہلے بھی عبرتناک شکست دی اب اگر انڈیا نے کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے ساتھ مل کر دہلی پر پاکستانی پرچم لہرا کر دم لیں گے۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہر طرح سے دشمن کا مقابلہ کرنے اور شکست دینے کےلیے ہر وقت تیار ہے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہماری پاک فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان کا ہر غیرت مند نوجوان اپنے وطن کے دفاع کے لیے جزبہ شہادت کے ساتھ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی





































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 594
This Month : 4314
This Year : 68033
Total Visit : 173021
Hits Today : 15439
Total Hits : 930134
Who's Online : 7





















