مولانا محمد ادریس کے قتل کیخلاف ملتان میں جے یو آئی کا احتجاج
ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو ائی چار سدہ کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس رح کے بہیمانہ قتل کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی جے یو ائی ملتان ضلع کے زیر اہتمام مدرسہ قاسم العلوم گلگشت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو ائی کے مرکزی نائب امیر مولانا خلیل احمد، ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،جے یو ائی بزنس فورم کے ڈویژنل صدر مولانا امجد علی ضیاء ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،سٹی امیر قاری محمد یاسین،تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا یوسف مدنی،سالار جاوید اقبال کالرو،مولانا مرسلین،قاری طیب فرید،سالار عبدالقیوم خان نے کی اس موقع پر مقررین نے مولانا محمد ادریس رح کہ بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور شہید کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا مظاہرے کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہاں تک کہ علمائے کرام مشائخ عظام بھی محفوظ نہیں رہےپاکستان کے امن و امان کو ختم کرنے اور انتشار پیدا کرنے کے لیے غیر ملکی طاقتیں گھناونی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گی وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے شاہانہ پروٹوکول اور سیکورٹی کے لیے تو شاہانہ اخراجات کر رہی ہیں لیکن انہیں علمائے کرام مشائخ عظام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں ہے صرف جے یو آئی کے علمائے کرام مشائخ عظام سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام مشائخ عظام عدم تحفظ کا شکار ہیں مولانا محمد ادریس کے دینی، سیاسی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک سچے عاشق رسول تھے اور اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت میں بسر کی جنہیں کے پی کے چار سدہ میں بے دردی سے شہید کر دیا گیا مولانا محمد ادریس رح کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مولانا محمد ادریس رح کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر جے یو آئی بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔





































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 594
This Month : 4314
This Year : 68033
Total Visit : 173021
Hits Today : 15450
Total Hits : 930145
Who's Online : 7





















