ملتان(صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی سے ایم کیو ایم ملتان زون کے صدر ایاز علی شیخ کی قیادت میں ملتان زون، ڈی جی خان زون،ضلع ملتان و مظفر گڑھ کے وفد نے ملاقات کی وفد میں زونل صدر ڈی جی خان شیخ اظہارالحق ،ضلعی صدر ملتان رانا سمیع، ضلعی صدر مظرف گڑھ رانا گل شیر، مرزا شرافت علی،رضوان آرائیںشریک تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج متحدہ قومی مومنٹ صرف سندھ کی جماعت نہیں بلکہ اب پنجاب، بلوچستان،کے پی کےاور آزاد کشمیر کے لوگوں کی بھی آواز بن چکی ہے ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو اسمبلیوں میں متوسط طبقہ کی حقیقی نمائندگی کر رہی ہے پاکستان کا نظام آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک اسمبلیوں میں عوام میں سے حقیقی نمائندے نہیں پہنچتے آج پنجاب پر زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسمبلیوں میں اپنے میں سے نمائندے بھیجیں اسمبلیوں میں کسانوں کی نمائندگی کسان،مزدوروں کی نمائندگی مزدورنہیں کرے گا جب تک انقلاب نہیں آئے گا آج بد قسمتی ہے کہ اسمبلیوںمیں کسان، مزدور اور غریب کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے انہوں نے ایاز علی شیخ کی تجویز پر جلد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل وفود پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے علاقوں میں ورکرز میٹنگ کے لئے بھیجے جائیں گے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ایم کیو ایم کو دیگر صوبوں میں آنے سے روکنے کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیںاس موقع پر ایاز علی شیخ نے وفد کے ہمراہ انہیں گلدستہ پیش کیا ۔