ملتان :  نوجوان لکھاریوں کی نمائندہ علمی ادبی سماجی فلاحی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام معرکہ حق فتح بنیان مرصوص کے جشن اور تشکر کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ تنظیم کے سب آفس نواں شہر سے ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت جید عالم دین اسلامک سکالر ممبر ضلعی امن کمیٹی نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب علامہ عنایت اللہ رحمانی، سرپرست پاکستان رائٹرز ونگ محمد الیاس خان ممبڑ، سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، رہنما جمعیت علمائے پاکستان زاہد مقصود قریشی، ماہر تعلیم پروفیسر عنایت قریشی نے کی۔ جبکہ چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ نوجوان لکھاری قاری محمد عبداللہ، صدر تنظیم محمد ساجد اقبال شجرا، سینئر نائب صدر صہیب اقبال، نائب صدر سردار ساجد خان چانڈیو، صدارتی ایوارڈ یافتہ لکھاری علی عمران ممتاز، عمیر امتیاز خان ودیگر شریک تھے۔ شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ اہل قلم اپنے قلم کے ذریعے اور اجتماعی و انفرادی حیثیت میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ بنیان مرصوص نے ملک پاکستان کو اقوام عالم نمایاں مقام دیا یہ سب اللہ کا فضل اور افواج پاکستان کی کاوشوں کی سبب ممکن ہوا۔ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے۔