ملتان:  مسلم ہینڈز نے طیبہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مظفر گڑھ میں پسماندہ اور محروم آبادیوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 200 ایچ ٹو او وہیلز تقسیم کیے یہ اقدام دور دراز علاقوں میں رہنے والے خاندانوں، خصوصاً خواتین اور بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو پانی لے جانے میں سہولت فراہم کرے گا۔مسلم ہینڈز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کمیونٹی ویلز نصب کیے گئے تاکہ لوگوں کو جراثیم سے پاک مفت صاف پانی میسر آ سکے۔ تاہم کئی خاندان ایسی ہیں جو ان واٹر پوائنٹس سے دور رہتے ہیں اور انہیں روزانہ دو سے تین مرتبہ طویل فاصلے طے کر کے پانی لینے آنا پڑتا ہے۔ایچ ٹو او وہیلز کمیونٹی ممبران کم محنت اور کم وقت میں زیادہ پانی اپنے گھروں تک منتقل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ مقامی آبادی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اپنی روزمرہ زندگی میں آسانی کا باعث قرار دیتے ہوئے مسلم ہینڈ زاورطیبہ فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب میں محسن اسحاق، تنویر گیلانی،جام عارف،مہک امیر، محمد اویس، محمد شکیب اور محمد عاشر نے شرکت ہوئے مستحق خاندانوں میں ایچ ٹو او وہیلز تقسیم کیے۔اس موقع پر مسلم ہینڈز کے نمائندہ تنویر گیلانی ہیڈ واش پروگرام کا کہنا ہے کہ ادارہ آئندہ بھی صاف پانی صحت اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کی خدمت کا سفر جاری رکھے گا۔