ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوروں کے خلاف شکنجہ مزید تنگ کردیا، بارہ میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق پہلے کیس میں صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے میں ملوث پایا گیا، کنکشن منقطع کرکے محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، چھ میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، منقطع شدہ میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، دو صارفین جو کہ تین سے چھ ماہ سے نان بلنگ پر تھے انکے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے پائے گئے، میٹروں کو قبضہ میں لیکر لیبارٹری بھجوا دیا گیا، دو صارفین نے سیلز کنٹریکٹ کی وائلیشن کرتے ہوئے اپنے میٹر خود ہی نئی جگہ پر منتقل کرکے تھے، انکے میٹر بھی منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، صارف کا میٹر منقطع کردیا گیا۔ تمام منقطع شدہ میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ اسکے علاؤہ دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور پائے گئے تھے انکے میٹروں کو سروس پر منتقل کروایا گیا، اسکے علاؤہ چھ صارفین جنہوں اوگرا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی رکھی تھی، اس لئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ اب میٹر ٹیمپر کرنے والے نہیں بچیں گے، ہزاروں روپے جرمانے ہوں گے۔