ملتان(صفدربخاری سے) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں بشپ ہاﺅس میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت بشپ آف ملتان و کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی اس موقع پر مسلم۔مسیحی و ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں نیشنل ایگزیکٹیو سیکریٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکیسائی مکالمہ سیموئیل کلیمنٹ ،علامہ ڈاکٹرمحمد ارشد علی بلوچ ،پروفیسر عبد الماجد وٹو،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی ،علامہ عبد الحنان حیدری ،شہباز ناظم ،سرفراز کلیمنٹ ،حنا سلمان ،مریم غازی ،امروز گل، شازر گل سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے جس کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی ہمارے فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔ہمیں اپنے ملک اور آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔اچھے برے دن قوموں پر آتے رہتے ہیں۔لیکن قوموں کو متحد ہوکر امتحانات سے نکلنا پڑتا ہے آج وقت آ گیا ہے کہ ہمیں مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر صرف ایک محب وطن پاکستانی بن کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے آج خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں مسلم۔مسیحی اور ہندو کمیونٹی کے نمائندگان ملکر پاکستان کی آزادی منارہےہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تمام مذاہب کے افراد کو مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے علماءکرام سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں جو کہ احسن اقدام ہے